لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکر دی گئی۔ یو ٹیوب پر پابندی کے خاتمے کی درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کے پاس بین الاقوامی علوم جاننے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ اس لیے یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے۔