جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

فیصل صالح حیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا‘ جلد عمران خان سے ملاقات متوقع جبکہ شاہ محمودقریشی کی جانب سے فیصل صالح حیات کی شمولیت پر مسلسل اختلاف برقرار ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے اٹھتے ہوئے گراف کی وجہ سے کیا کیونکہ این اے 125 کے بعد این اے 122 میں پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات ثابت ہونے کے بعد مختلف جماعتوں کے رہنماءتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے طلے بیٹھے ہیں تاہم فیصل صالح حیات نے بھی قریبی دوستوں اور رفقاءسے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے جلد فیصل صالح حیات ٹرمز اینڈ کنڈیشن عمران خان سے ملاقات کے دوران طے کریں گے جس کے بعد وہ باقاعدہ طو رپر اعلان کریں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماءشاہ محمود قریشی حلقہ این اے 87 پر اپنے بھانجے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مخدوم فیصل صالح حیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر اختلافات کا شکار ہیں۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…