ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصنوعی ذہانت سے اب پیچیدہ پروٹین کی ساخت کی دریافت کرنا ممکن

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ڈیپ مائنڈ نامی برطانوی کمپیوٹر پروگرامنگ ادارے نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسا پروگرام تیار کر لیا ہے جس کی بدولت اب تک کے تمام معلوم شدہ پروٹین کی ساخت دریافت کرنا ممکن ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین نے ایلفا

فولڈ پروگرام کے ذریعے اس کارنامے کو انجام دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت موجود تمام معلوم شدہ پروٹین کا ایک ایسا ڈیٹابیس بنایا گیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے پروٹین کی ساخت اور شکل کو عین گوگل کی طرح تلاش کرکے اس کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔اس پروگرام کو ڈیپ مائنڈ نے پہلی بار 2018 میں تیار کیا تھا جو گزشتہ برس جولائی میں عوام کے لیے جاری کر دیا گیا تھا۔یہ ایک اوپن سورس پروگرام ہے جو کہ امینو ایسڈز کی ترتیب کے مطابق پروٹین کے 3D اسٹرکچر کی پیشگوئی کرتا ہے۔ امینو ایسڈز کی مدد سے ہی جسم میں پروٹین بنتا ہے۔کونسا پروٹین کس کام آئے گا، اس کا انحصار پروٹین کی ساخت پر ہے۔ ایلفا فولڈ پروگرام کے ڈیٹا بیس میں اب تک کے معلوم شدہ 20 کروڑ پروٹین کے ڈھانچوں کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ اس سے مختلف امراض کے علاج کے نئے در کھلیں گے، ہم نا صرف امراض کو اچھی طرح جان سکیں گے بلکہ ان کے علاج کے نت نئے طریقے بھی سامنے آئیں گے۔امریکی مالیکیولر بائیولوجسٹ سائرس لیونتھل کا کہنا تھا کہ پروٹین زندگی کی بنیاد ہیں جو امینو ایسڈ کے زنجیری سلسلے بناتے ہیں۔ لیکن پروٹین کی ساخت انتہائی چھوٹی اور ناقابل شناخت ہوتی ہے۔ جو بیکٹیریا سے لے کر پودوں اور جانوروں الغرض تمام جانداروں کے جسم میں بنتا ہے۔ یہ تشکیل پانے کے بعد صرف ملی سیکنڈز میں سمٹ جاتے ہیں۔اس عمل کو پروٹین فولڈنگ کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…