بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اور حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دور، وفد اسلام آباد پہنچ گیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کا وفد حکومتی رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاﺅس اسلام آبا د پہنچ گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت فاروق ستار کر ررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ وسیم اختر ، کنور نوید ، بیرسٹر سیف بھی شامل ہیں ، آج کی ملاقات میں حکومت کی طرف سے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے جو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے گی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید  حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے مذاکرات میں شریک ہیں ، ذ رائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو مذاکرات میں بطور ثالثی شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے ، مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا ہے اب یہ خود معاملات طے کرلیں ، اگر کہیں میری ضرورت پڑی اور مجھے باضابطہ کہا گیا تو میں ثالثی بن کے پیش ہونے کیلئے تیار ہوں ، خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایم کیو ایم کی طرف سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفوں کے فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں ایوان میں واپس لایا جائے ، اس سلسلے میں جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بطور ثالثی نائن زیرو جا کر ایم کیو ایم کی پارلیمانی اور رابطہ کمیٹی سے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن اسی دن رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد مذاکراتی عمل معطل کر دیا گیا جسے اب دوبارہ شروع کیا جارہاہے



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…