اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے داماد نے الیکشن جیتا ہے ، وہ الیکشن کے دوران 3دفعہ حلقے میں بھی گئے، طلعت حسین کا جیو نیوز پر حیران کن انکشاف

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ موجود ہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال  کے داماد نے فیصل آباد سے الیکشن جیتا ہے ،چیف جسٹس صاحب الیکشن کے دوران وہاں تین مرتبہ

گئے بھی ، اب اگرچیف جسٹس کا داماد ، پرویز الٰہی کی کابینہ میں وزیر بنتا ہے توپھر لوگ سوال تو اٹھائیں گے ،پروگرام کے دوران میزبان نے بھی کہا کہ سوال تو اٹھتا ہے اور اٹھانا بھی چاہئے ، طلعت حسین نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایک مرتبہ پھر نازک دور سے گزرنے والا ہے ۔دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نےکہا ہے کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی کا الیکشن کروانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں تب بھی وفاقی حکومت کیلئے مشکلات بڑھیں گی، حکمراں اتحاد کی قیادت نے قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے لیکن اس دوران نرم مداخلت کی باتیں سامنے آرہی ہیں، حکمراں اتحاد نے عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس کر کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے، حکمراں اتحاد کی کوشش ہوگی کہ عام انتخابات نومبر کے بعد ہوں، حکمراں اتحاد سمجھتا ہے کہ وہ ملک چلانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ چلنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عمران خان پریشر تکنیک استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ضمنی الیکشن نے بھی حکمراں اتحاد کے خدشات کو مزید بڑھادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…