اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئین شکن اور جھوٹے کو سہولت نہیں بلکہ سزا ہونی چاہیے، حافظ حمد اللہ

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عوام میں تاثر عام ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ عوام میں تاثر عام ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے

کو سہولت دیجارہی ہے۔ ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن اور امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا۔ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آئین شکن اور جھوٹے کو سہولت نہیں بلکہ سزا ہونی چاہیے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ وہ لاڈلا ہے جس نے ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی بات کی۔ ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاکہ فوج تباہ ایٹمی ہتھیار غیر محفوظ ہونے کی جسارت کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے سیاسی قیادت عدالت اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ شخص آئین شکن جھوٹ بدتمیزی بدزبانی گالم گلوچ کا سر تاپا مجسمہ ہے۔ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس قسم کی بدنما بدبودار مجسمے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے لیکن بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہورہی ہے مگر پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں سہولت کاروں سمیت لاڈلے کا راستہ ہر محاذ پر روکیں گے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ سہولت کار کرداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ عمران کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ؟۔انہوں نے کہاکہ سیاسی قیادت کا فیصلہ اٹل ہے کہ ہم آئین،،قانون،،جمہوریت،،پارلیمنٹ اور پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لاڈلے کو سہولت کاری دینے سے اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے اور سوالات بھی اٹھتے ہیں جس سیادارے کمزور ہونے کے ساتھ ریاست بھی کمزور ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو متنازع ہونے سے محفوظ رکھیں،غیر متنازع فیصلوں سے اداروں کو پذیرائی ملتی ہے اور قبول کئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…