بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دھمکیاں نہ دیں ، ہم روک کر دکھائیں گے ، رانا ثناء اللہ

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اور طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آج سارا دن گھٹیا گفتگو دیکھی، فرعونیت، تکبر اور غرور میں غرق لوگوں نے آج سیاسی مخالفین، افسران کا نام لے لے کر گالیاں اور دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ شاید یہی وہ لمحات تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور فسادیوں اور عمرانی فتنے کو سرنگوں کرنے کا فیصلہ کیا۔آج اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور ا?ج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت اتحادی جماعتوں کی قیادت اور تمام کارکنان چوہدری شجاعت کے اس فیصلے کو سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے صحیح معنوں میں جو شخص ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، جو نواجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، جو شخص پاکستانی قوم کیلیے ناسور ہے، چوہدری شجاعت نے اس کی شناخت کرکے انہوں نے فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی۔عمران خان ملک میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے ۔پنجاب کے عوام رواداری اور ترقی کی سیاست پسند کرتے ہیں ۔ہم نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیالیکن عمران خان نے الیکشن کمیشن کو گالیاں دیں۔عمران خان کی رعونیت اور فتنہ بازی کو قدرت نے انجام تک پہنچایا ۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گی، وزیرداخلہ نے کہا عمران خان دھمکیاں نہ دیں ، ہم روک کر دکھائیں گے ، امن و امان خراب کرنے کی کوشش ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا ۔پارٹی سربراہ کی ہدایت کیبرعکس رکن اسمبلی ووٹ نہیں دے سکتا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں 25 ارکان پنجاب اسمبلی رکنیت سے محروم ہوئے۔اسد عمر نے پارٹی سربراہ کی پی ٹی آئی ارکان کو ہدایات پہنچائی تھیں،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا امیدوار بننے پر اتفاق کیا تھا۔مٹھائی کھانے کے بعد پرویزالہٰی اپنی بات سے مکر گئے۔سرکاری افسران کو کھلے عام دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں حمزہ شہباز اکثریت حاصل کرکے

وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں، ان کے انتخاب میں ان غریبوں کی دعاؤں کا بھی اثر ہوگا جن کے بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فسادی ٹولے نے شور کیا تھا جس کے باعث یہ فیصلہ مؤخر ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اس عمل میں جتنے بھی کردار شامل تھے ان سب کو اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ

17 جولائی کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ پی ایل ایل (ن) کے اپنے فیصلے کی وجہ سے ہمارے خلاف ا?یا تھا، ہم نے اپنے اس غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا، اور انتخابی نتائج کو بھی تسلیم کیا لیکن اس کے باوجود ہمیں اور الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کو گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارے اور پی ٹی ا?ئی کے ووٹوں میں معمولی فرق تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…