منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

تمام حربے ناکام ،عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مزید 10مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع مل گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے عمران خان کی مزید دس مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہیں اس لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔جج نے ریمارکس دئیے یہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے۔جونیئر وکیل رائے تجمل نے بابر اعوان کے متعلق بھی بتایا کہ وہ بیرون ملک جا رہے ہیں اس لیے کیس کی پیروی کے لیے پیش نہیں ہو سکے۔دریں اثنا، عمران خان نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے کہا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں عمران خان کا پیش ہونا لازمی ہے، جج نے ریمارکس دیے مقدمہ نمبر 425 میں فریش ضمانت ہے اس کے لیے ملزم پیش ہوگا تو حکم جاری کروں گا۔جونیئر وکیل رائے تجمل نے عدالت سے استدعا کی کہ فریش ضمانت کی درخواست بھی آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی جائے، جس پر عدالت نے مقدمہ نمبر 425 میں دائر فریش درخواست ضمانت بھی 30 جولائی کے لیے مقرر کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…