جموں(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی سے پہلے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے دیویکا گھاٹ میں پیش آیا۔ انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔افسرنے بتایا کہ واقعے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بھارتی فوجی نے خود کشی سے پہلے 3ساتھیوں کو گولی مار دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار
-
سائرس یا ذوالقرنین
-
وفاقی حکومت کابجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
-
پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
رابی پیرزادہ کے اپنی شادی اور خلع پر انکشافات
-
دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار
-
زلزلے کے جھٹکے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
لاہور: نجی یونیورسٹی میں چند روز کے دوران خودکشی کا دوسرا واقعہ، طالبہ چھت سے کودگئی
-
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا
-
پنجاب کے 4500 ہسپتال نادرا نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ
-
امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے معاملے پر چین کا سخت رد عمل آگیا
-
رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت















































