بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہو ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس ملک اویس خالد نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شازب مرزا اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزار کو بغیر نوٹس دیے اور سنے بغیر لائسنس معطل کیا گیا، کیا کسی وکیل کو سنے اور نوٹس دیے بغیر لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب بار کونسل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست آنے پر کسی وکیل کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس معطل کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کو یہ اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ اختیار صرف پنجاب بار کونسل کے ٹربیونل کو ہے۔ عدالت نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا۔جبکہ درخواست پر مزید سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ یاد رہے کہ عدالت نے درخواست میں کراچی بار ایسوسی ایشن کو فریق بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس معطلی کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب بار کونسل نے درخواست گزار کا لائسنس معطل کر دیا ہے، پنجاب بار کونسل نے وکالت کا لائسنس حقائق کے برعکس معطل کیا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت لائسنس معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور درخواست گزار وکیل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…