ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے شہریوں کوعالمی سطح پربڑھتی ہوئی قیمتوں کے مضمرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے 5.3 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں کونسل برائے اقتصادی اور ترقیاتی امور نے متعدد معاشی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا
اور اس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے مذکورہ رقم مختص کرنے کی منظوری دی ۔کونسل کے اجلاس میں
ولی عہد نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے پیش نظر ضرورت مند شہریوں کی احتیاجات کومدنظررکھنے کی ضرورت پرزور دیا۔
مملکت پہلے اعلان کردہ ضوابط کے مطابق سٹیزن اکائونٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کو بھی دوبارہ کھولے گی۔رواں مالی سال کے اختتام پرسٹیزن اکانٹ پروگرام سے مستفید ہونے
والوں کی اضافی مالی امداد کے لیے 2.1 ارب ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔نیز10 کروڑڈالر80 لاکھ ڈالر کی رقم چھوٹے لائیو سٹاک بریڈرز سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی مالی معاونت کے لیے مختص کی جارہی ہے۔