اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے خو داغوا ہونے کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

نمرہ کاظمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کراچی سے 17 اپریل کو ڈیرہ غازی خان آئی تھی اور 18 اپریل کو اس نے پسند کی شادی کی۔”میں اپنی مرضی سے آئی ہوں ، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں بہت خوش ہوں۔‘‘ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پسندکی شادی کرنےوالی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سی کلاس چالان منظور کرلیا ، سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے خو داغوا ہونے کی تردید کردی تھی، نمرہ نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔نمراکاظمی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا پسند کی شادی کی ہے، جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہےکہ نمرہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سعودآبادمیں درج کیا گیاتھا اور مقدمےمیں پولیس نےنمرہ کےشوہرشاہ رخ کوگرفتار کیا تھا۔یاد رہے نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا تھا ، نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کواپنےپاس رکھناچاہتی ہوں ، جس پر لڑکے کی خالہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کراچی میں رہے گا، ہمیں تمام شرائط قبول ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…