کراچی(این این آئی)بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ نئی دلی سے دبئی جانے والے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی طیارہ بوئنگ 737 میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ذرائع نے بتایاکہ اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا جس میں 150 سے زائد مسافرسوار ہیں جن کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہونے کی شکایت پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی تھی تاہم طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیکیج کو چیک کیا جارہا ہے۔