اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ایک اور اعزاز ، پاکستانی نژاد امریکی خضر معظم کیلئے امریکہ کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی آئین کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علم کو چیلنج کرنے پر 2016 میں شہرت حاصل کرنے والے جنگ میں مرنے والے امریکی فوجی کے والد خضر معظم خان کو 7 جولائی کو صدر جو بائیڈن سے امریکا کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ‘صدارتی

میڈل آف فریڈم’ ملے گا۔ امریکی سینٹر برائے آئینی کواندگی اور قومی اتحاد کے بانی خضر معظم امریکا بھر سے ان 17 افراد میں شامل ہیں جنہیں اس سال یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔گولڈ اسٹار والدین کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن کے بچے امریکا کے لیے لڑتے ہوئے مرتے ہیں، خضر معظم خان اور غزالہ خان امریکی فوج کے کیپٹن ہمایوں خان کے والدین ہیں جو 2004 میں عراق جنگ کے دوران مارے گئے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اعلان کیا کہ صدارتی تمغہ آزادی قوم کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے جو ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کی خوشحالی، اقدار، یا سلامتی، عالمی امن، یا دیگر اہم سماجی، عوامی یا نجی کوششوں میں مثالی کردار ادا کیا ہوتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خضر خان قانون کی حکمرانی اور مذہبی آزادی کے ایک ممتاز وکیل ہیں اور انہوں نے صدر جو بائیڈن کے زیر سایہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی میں خدمات انجام دیں۔گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے خضر معظم خان 1980 میں امریکا چلے گئے تھے اور اس ایوارڈ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…