منکی پاکس ،ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا
لاہور(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ منکی پاکس وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے صحت عامہ کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ بچوں اور حاملہ خواتین کو منکی پاکس سے متاثر ہونے سے قبل ہی حفاظتی اقدامات کریں۔
اب تک دنیا کے ان ممالک میں بھی منکی پاکس کے 4700سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اس سے قبل اس وائرس کے کوئی اثرات موجود نہیں تھے۔
افریقی ممالک میں منکی پاکس کے مزید 60کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔