بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی نے ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی، حیران کن دعویٰ

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی

آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین پنجاب پر ریمورٹ کنٹرول وزیراعلیٰ مسلط کیا اور پھر تین ماہ سے پنجاب کو انتظامی بحران کا شکار کیا۔پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام عمران خان سے اسکا بدلہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں اسوقت بھی مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ملکر بھی سادہ اکثریت کے قابل نہیں ہیں۔ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ(ن) کی ایوان میں میجورٹی ہوگی۔پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔عمران خان نے ابھی سے دھندلی کا رونا رونے کی پریکٹس شروع کردیں۔اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے۔اداروں کو دبائو میں لانے کیلئے ہر روز ان پر تنقید کسی پارٹی کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی۔لیکن عمران خان کرسی کے غم میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری تھی ۔ سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…