وجاہت حسین جھوٹا میرے بیٹوں پر ڈالر مانگنے کا الزام بے ہودہ ہے،چوہدری شجاعت حسین کا ردعمل آ گیا

25  جون‬‮  2022

لاہور( آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی وجاہت حسین کو جھوٹا اور بیٹوں پرڈالر مانگنے کا الزام بیہودہ قرار دیدیا۔چودھری شجاعت حسین نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر پر ردعمل دیتے ان کے بیان کو بے ہودہ قرار دے دیا۔

شجاعت حسین نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں، قومی سطح کے ایک بڑے لیڈر آصف زرداری کے متعلق الزام تراشی کی ہے اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈالر مانگے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں، میں نے انہیں تلقین کی ہوئی ہے کہ ہمیشہ سچ بولنا ہے اور وعدے کا پاس رکھنا ہے، میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ ڈالا گیا، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی آصف علی زرداری نے بھی خود آکر ہمیں مبارک باد دی تھی۔ چودھری وجاہت حسین کے نئی جماعت بنانے پر انہوں نے کہا کہ سیکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری وجاہت نے طارق بشیر چیمہ کے متعلق جوکہا ہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے، میں وجاہت حسین کی باتوں کا جواب کسی وقت گجرات جا کر گجرات والوں کے سامنے دوں گا، چودھری وجاہت حسین کو بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے؟

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…