جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان پیچھے،دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت سامنے آ گئی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں پٹرول کی مہنگائی کا بہت شور ہے لیکن پاکستان میں اب بھی پٹرول بچت سے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔اگر عالمی طور پر جائزہ لیں تو سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ جبکہ کم ترین قیمت پر وینزویلا میں فراہم کیا جارہا ہے۔

ایک طرف تو کورونا وبا نے دنیا کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا تو دوسری طرف روس یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کے جن نے بے قابو ہوکر دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس بھی آتے رہتے ہیں ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول چین کے زیر انتظام برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں ملتا ہے جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 634 روپے ہے۔دیگر مہنگے مملک میں فن لینڈ: 562.63 روپے فی لیٹر،آئس لینڈ: 557.45 روپے فی لیٹر،ناروے: 544.48 روپے فی لیٹر،یونان: 539.30 روپے فی لیٹر،ڈنمارک: 534.11 روپے فی لیٹرنیدرلینڈ: 526.33 روپے فی لیٹروسطی افریقین ریپبلک: 508.18 روپے فی لیٹرموناکو: 503.00 روپے فی لیٹر اور سنگاپور میں 495.22 روپے فی لیٹر ہے۔ایسے مما لک بھی ہیں جہاں پیٹرول انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے۔دنیا بھر میں شدید مہنگائی کے باوجود امریکی پابندیوں کے شکار ملک وینزویلا میں پیٹرول سب سے زیادہ سستا فروخت کیا جارہا ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 4.67 روپے ہے۔خانہ جنگی کا شکار ملک لیبیا: 6.48 روپے فی لیٹر،چالیس برس سے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک ایران: 11.41 روپے فی لیٹر۔خانہ جنگی اور اسرائیلی و امریکی حملوں سے نبرد آزما ملک شام: 60.41 روپے فی لیٹرنالجیریا: 66.63 روپے فی لیٹرکویت: 72.34 روپے فی لیٹر،انگولا: 78.30 روپے فی لیٹر،نائجیریا: 87.12 روپے فی لیٹرترکمانستان: 91.01 روپے فی لیٹر اور ملائیشیا: 98.53 روپے فی لیٹر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت 308.54 روپے فی لیٹر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…