کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ خارج، رشوت لینے والے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اس بارے میں اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پروگرام سرعام کے بعد ڈپٹی کمشنر میر پورخاص سلامت علی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مجھ پر اور ٹیم سرعام پر درج ایف آئی آر بھی تحقیق کے بعد خارج، اس پر سندھ حکومت قابل تحسین ہے، شکر ہے کہ نظام نام کی کوئی چیز اس ملک میں موجود ہے، سچ کی فتح ہوئی۔