منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ نبی پاکۖ کی توہین نظر انداز کروں بھارتی فنکاروں کی آمد پر عدنان صدیقی کا ایونٹ میں شرکت سے انکار

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدنان صدیقی کا ایونٹ میں شرکت سے انکار

کراچی(این این آئی) امریکا میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر اداکار عدنان صدیقی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) کی جانب سے ریاست نیو جرسی میں 13 سے 17 جولائی تک ‘گالا’ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس ایونٹ میں پاکستانی فنکاروں سمیت بھارتی آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم عدنان صدیقی نے تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے بے شمار مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ‘اے پی پی این اے’ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں آرٹسٹوں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبی پاک کی توہین کو نظر انداز کروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…