منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم شہباز شریف کا شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ۔سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے بتایاکہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی

بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ سلمان صوفی نے کہاکہ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا،اسکے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔ سلمان صوفی نے کہاکہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔سلمان صوفی نے کہاکہ وزیرِ اعظم وزراتِ عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں،ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…