اسلام آباد (آن لائن) جرمن سفیر پاکستانی قوم کے پیار اور خوش اخلاقی کے دلدادہ ہوگئے ۔ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ میں جرمن سفیر برنہارڈ شلاگک نے کہا کراچی کے ایک چائے کے ڈھابے پر کڑک چائے کے کپ کے لیے رکا، اس ملک میں دکانداروں کو خریداری کے لیے رقم قبول کرنے پر مجبور کرنا آسان کام نہیں، انہوں نے کہا پاکستان میں میرے 3 سالہ یادگار قیام ایک چیز مجھے سب سے زیادہ یاد آئے گی، میرے لیے یادگار چیز یہاں کے لوگوں کا پیار، نہایت خوش اخلاق رویہ ہے۔