اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیکیورٹی اہلکار کو ڈانٹ کر اسٹیج سے اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اسٹیج پر کھڑے سیکیورٹی اہلکار کا فون آگیا جس پر خواجہ آصف بھی غصے میں آگئے اور کمانڈو کو جھاڑ پلا دی۔خواجہ آصف نے سیکیورٹی گارڈ کمانڈو کو غصہ کرتے ہوئے اسٹیج سے بیچے اتار دیا، اور دوران تقریر ہی پنجابی میں کہا کہ بندوق پکڑ لو یا ٹیلی پکڑ لو یا پھر نیچے اتر جاؤ مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں۔ بندق پھڑ لے یا ٹیلی فون پھڑ لے یا تھلے لے جا مینوں تیری لوڑ کوئی نی اے گی۔