کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ سندھ کے نئے آئی جی غلام نبی میمن ہوں گے جبکہ ہائیکورٹ کے حکم پر موجودہ آئی جی کامران افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ سندھ نے دعا زہرا کیس میں پسند کی شادی کرنے والی دعا کو عدالت کے سامنے پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور آئی جی سندھ کامران افضل کو اس معاملے میں مبینہ طور پر نااہل قرار دیا تھا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ وفاق سے نئے آئی جی سندھ کی تقرری کروائیں جس پر ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کونیا آئی جی سندھ مقرر کیا جارہا ہے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے آئی جی چند دنوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے