ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی، پرویز الٰہی

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی،وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی،

پنجاب میں بحران ختم تب ہوگاجب حمزہ گھر جائے گا۔ ایک انٹرویومیں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی۔ق لیگی رہنما نے کہا کہ ایک آدمی خلوص نیت سے کہہ رہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے لوگ آتے ہیں، ان کے پاس اسلحہ ہوتا ہے، لائسنس یافتہ اسلحہ کسی کے پاس ہو تو وہ ساتھ لے کر چلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عام حالات میں بھی پنجاب میں لوگ آتے ہیں تو بندوقیں زیور کے طور پر رکھتے ہیں، میں نے منع کیا خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس بات پر عمران خان کی تعریف کی جانی چاہیے تھی، ان کی طرف سے ایک بھی فائر نہیں ہوا، صرف پولیس نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے خواتین کو مارا، شیلنگ کی، گھروں میں گھسی، اس تشدد سے 3 اموات ہوئیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جو کینسر کی مریضہ ہیں اْن کو کھینچا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس جو اسمبلی کے اندر آئی ہے، اس کا علیحدہ قانون ہے، خواتین نے کہا ہے کہ وہ استحقاق کمیٹی کو مشترکہ خط بھیج رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیس اسمبلی کی حدود سے بھی اراکین کو پکڑ کر لے گئی، ہمارے ایکٹ میں ہے کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو نہیں اٹھاسکتے، ہم ایسی سزادیں گے کہ مثالی ہوگی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں بحران ختم تب ہوگاجب حمزہ گھر جائے گا، ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں کھڑے ہوکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے؟ پنجاب میں ن لیگ کے پاس بندے ہیں نہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 172 ووٹ ہیں، اعتماد کا ووٹ کیسے لیں گے۔ق لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے، 3 کیسز روزمرہ کی بنیاد پر سنے جارہے ہیں، ایک کیس چیف جسٹس کے پاس ہے،

اس میں کہا کہ الیکشن ہوا ہی نہیں تھا، حمزہ شہباز کا الیکشن شفاف نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ دوسرے کیس میں حلف برداری کو چیلنج کیا ہے، تیسرا کیس مخصوص نشستوں کے حوالے سے ہے، ہماری 5 مخصوص نشستوں کو الیکشن کمیشن میں رکوادیا گیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں مخصوص نشستوں میں آدھی ہماری ہیں، یہ آئین کے مطابق ہماری سیٹیں ہیں، پوچھتا ہوں ان کی کیسے ہوگئیں؟انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں گئے 20 لوٹے اب ان سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حمزہ شہباز ان کو مل ہی نہیں رہے، ہم ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑے کریں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو اسمبلی میں واپس آنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…