بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کو 5 مخصوص نشستوں پر 2 جون کو فیصلہ کرنے کا حکم

datetime 31  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پانچ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دو جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن

جاری نہ کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں پراسس نہیں کر رہے، پراسس کہاں ہورہاہے؟ اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ بھی ہو تو الیکشن کمیشن فیصلہ کر دے۔ ا س پر وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ ہم پراسس کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جب کہ (ن)لیگ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی، دونوں پارٹیوں کو سننے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے، اب یہ معاملہ سننے کے لیے فکس کردیا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جان بوچھ کر معاملے کو لٹکا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے دو جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…