جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ میں خاتون کی بدتمیزی نظراندازکرنے والا اہلکارسوشل میڈیا پروائرل

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اور اعلی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔ لانگ مارچ میں مشتعل خاتون اپنے ساتھیوں کے

ساتھ درختوں کو آگ لگا رہی تھی کانسٹیبل کے روکنے پر گالم گلوچ کی اورغلیظ زبان استعمال کی۔کانسٹیبل شہباز نیتحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے خاتون کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہیں دیا۔کسی اچھے گھر کا فرد ہے۔ اچھے ماں باپ کی تربیت تھی کہ عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ اس پولیس نوجوان نے اس خاتون کی مسلسل بدتمیزی کے جواب میں جو صبر دکھایا وہ قابل دید ہے ورنہ خاتون نے کسر نہ چھوڑی تھی۔ کانسٹیبل شہباز کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام کرنا گھر کی تربیت اورپولیس ٹریننگ میں سکھایا گیا ہے۔ مثالی رویے کا مظاہرہ کرنے پرسی پی اوراولپنڈی شہزاد ندیم نے کانسٹیبل شہباز کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی اورچند گھنٹوں میں ہی ویڈیو کولاکھوں لائکس اورہزاروں ٹوئٹس ملے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کانسٹبل شہباز کی تعریف کی اورخاتون کے رویے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…