جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 28  مئی‬‮  2022 |

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات ارلی

وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ وسطی اوربالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقراررہنے کی توقع ہے، آئندہ 3 روز کے دوران دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر اور خیرپور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور ان اضلاع کا درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، جب کہ حیدرآباد، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شہرکا مطلع اگلے تین روز کے دوران گرم و مرطوب رہ سکتا ہے، جمعہ اور ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری جب کہ اتوار کو پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اور اگلے تین روز کے دوران شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…