منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

خیبرپختونخوامیں نیاموٹروے ۔اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 19  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے سوات موٹروے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے بیرونی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں سے مالی تعاون حاصل کرنے کے انتظامات کی ذمہ داری محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سونپ دی ہے سوات موٹروے منصوبے پر تعمیراتی کام کے آغاز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے منصوبے کیلئے مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کو فوکل پرسن مقرر کر تے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ جنوری تک منصوبے پر تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے اُنہوں نے منصوبے کیلئے حصول اراضی کاکام بھی آئندہ دسمبر تک ہر صورت میں مکمل کرنے کا حکم دیا صوبائی وزراءمحمد عاطف خان، محمود خان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سی اینڈڈبلیو اکبر ایوب خان، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد و سردار سورن سنگھ، متعلقہ سرکاری افسران اور منصوبے کے تعمیراتی و مالیاتی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے شرکاءکو منصوبے کی مالی اور تجارتی فیزبلٹی کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا گیا جو مالی اور ٹرانسپورٹیشن پلاننگ کے ماہرین نے تیار کی ہے اجلاس کے دوران منصوبے کیلئے مختلف مالیاتی اداروں اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنیوں سے مالی تعاون حاصل کرنے کے امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ چکدرہ تا سوات روڈ کی تعمیر نو کا پی سی ون بھی تیار کرے انہوںنے کہاکہ اگر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس سٹرک کی بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو اس صورت میں صوبائی حکومت اپنے وسائل سے یہ روڈ تعمیر کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…