اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاک بھارت مذاکرات،پاکستان نے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی،بھارت کے فرار کا امکان،پاکستان نے بھارت کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر بات چیت کے حوالے سے ایجنڈے کو حتمی شکل دے کر اس کی دستاویزات نئی دہلی کے ساتھ شیئر کی ہیں۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ ایجنڈے کی دستاویزات بھارت سے شیئر کی گئی ہیں اور نئی دہلی کے جواب کا انتظار ہے۔ذرائع نے کہاکہ پاکستان نے اپنے ایجنڈے میں ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ سرفہرست رکھا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی سائیڈ میں کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی طرح کشمیر، سیاچن، سرکریک اور دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے جیسے مسائل کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اس وقت بھارتی ایجنڈے کا انتظار کررہا ہے جو اب تک نئی دہلی نے شیئر نہیں کیا۔پاکستان کی جانب سے اہم ایشوز پر بات کرنے کی وجہ سے امکان ہے کہ بھارت مذاکرات سے فرار اختیارکرلے۔