بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار تحریک انصاف کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمات خارج کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ضلع جنوبی کے 3 تھانوں کے مقدمات میں گرفتار 20 کارکنان عدالت میں پیش کردیا۔

تحریک انصاف کے وکلا نے مقدمات خارج کرنے کی درخواست کردی۔ وکلا نے موقف دیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ضلعی انتظامیہ نے کیا ہے۔ قانون کے مطابق پابندی کے نفاذ کرنے والی انتظامیہ ہی مقدمہ درج کرواسکتی ہے۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے دفعہ 188 کے تحت درج مقدمات خارج کرکے کارکنان کو رہا کردیا۔ ضلعہ جنوبی میں ڈیفنس تھانے میں 12, آرٹلری میدان میں 5 اور فریئر تھانے میں 3 کارکنان کے خلاف مقدمات درج تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کر نے اور6 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ 6 روز میں الیکشن کا فیصلہ نہیں کیا تو 20 لاکھ افراد کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا،حکومتیں جھوٹے کیسز اور گرفتاریوں سے ڈراتی تھیں، پہلی بار دیکھا میری قوم سارے خوف سے آزاد ہوچکی ہے،ہماری پارٹی کو ممی ڈیڈی کہتے تھے، میں نے سارے راستے اپنے ساتھ ہر طرح کے لوگ دیکھے، کارکنوں نے آنسو گیس کا جس طرح مقابلہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیکھا کہ یہ لوگ ملک کو انتشار کی جانب لے کر جا رہے ہیں،لوگ فوج اور پولیس سے ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں، یہ پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہمارے ہیں،

ہم ملک کو تقسیم کرنے نہیں آئے،قوم کو بنانے کیلئے آئے ہیں،بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔عمران خان کی زیر قیادت گزشتہ روز صوابی سے شروع ہونے والا’حقیقی آزادی لانگ مارچ اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب پہنچا،

جہاں جناح ایونیو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام ہے کہ 6 روز میں انتخابات کا اعلان کریں، 6 روز میں فیصلہ نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں 20 گھنٹے میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں، میں نے دیکھا کہ میری قوم نے اپنے خوف پر قابو پالیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…