اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی معاہدے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے اس سے انکار کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”افواہیں اور غلط معلومات کہ ڈیل ہو گئی ہے۔ بالکل نہیں!
ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخوں کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ اسلام آباد اور پنڈی کے تمام لوگوں کو جوائن کرنے کے لیے کال کی جاتی ہے۔”اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے .پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق، عمران خان جلسے کے بعدواپس چلے جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جبکہ حکومت کی طرف سے ایاز صادق، یوسف رضا گیلانی ، اور اسد محمود نے مذاکرات میں شرکت کی۔
Rumours & delib disinfo that a deal has been done. Absolutely not! We are moving towards Islamabad & no question of any deal. We will remain in Islamabad till announcement of dates for dissolution of assemblies & elections are given. Calling all ppl of Islamabad & Pindi to join
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022