جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کسی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا،ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے،عمران خان کا امریکی میڈیا کو انٹرویو

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ برائے وسط اور جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ روس کادورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا،

پاکستان کے اندورنی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی، امریکی عہدیدار نے کہا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کر دیا جائے گا، اگلے ہی دن پارلیمنٹ میں میرے خلاف تحریک عدم اعتماد آگئی، 22 کروڑعوام کے منتخب وزیراعظم کوہٹانے کی دھمکی دی گئی، ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالر لگائے گئے، ڈونلڈ لوکو برطرف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے حکام ہمارے ناراض ایم این ایزسے ملاقات کیوں کر رہے تھے، امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرایا؟ سائفر کو کابینہ اجلاس میں پڑھ کرسنایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی سائفر کا معاملہ اٹھایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی معاملے کی فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے، جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کر سکتا، یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اب دوبار حکمرانی کریں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ناصرف آئندہ انتخابات جیتے گی

بلکہ سب سے زیادہ ووٹ لے کر ملک کی سب سے بڑی حکمران جماعت ہو گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی دنوں سے پشاور میں مقیم ہیں، عمران خان پیر کو سہ پہر کے وقت اچانک صدر بازار پہنچ گئے جہاں انہیں بازار کا دورہ کرایا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان،پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، مرادسعید،علی امین گنڈا پور بھی ساتھ تھے۔ عمران خان عام لوگوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر ایک تاجر نے عمران خان پر پیسے بھی نچھاور کئے شاپنگ کیلئے آئی خواتین بھی ان کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…