منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا کراچی میں بھی دھرنا دینے کا فیصلہ

datetime 23  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا ، صورتحال کے مطابق دیگر مقامات بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے

پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ ابتدائی طور پر شہر میں ایک مقام کو بند کیا جائے گا اور صورتحال کے مطابق دیگر مقامات بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ احتجاج میں کارکنان کے علاوہ فیملیز کی بھر شرکت ہوگی تاہم قیادت کی ممکنہ گرفتاری اور احتجاج کا پلان بی اور سی بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ اسلام آباد لانگ مارچ کی سرگرمیاں براہ راست اسکرین پر دکھائی جائیں گی اور بلال غفار کراچی میں لانگ مارچ کے اجتماع کی قیادت کریں گے۔بلال غفار نے کہا کہ ہمارے دورمیں اسلام آباد میں 5لانگ مارچ آئے جنہیں نہیں روکا گیا، 25 مئی کوعمران خان کالانگ مارچ جمہوری اورجائز ہے ، پاکستان کے عوام رجیم چینج آپریشن کوکسی قیمت پرقبول نہیں کررہے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہاکہ لانگ مارچ کیلئے کراچی میں بھی عوامی احتجاج کیا جائے گا، کراچی کے شہری اس انقلاب کا حصہ بننے کیلئے شریک ہوں، مارچ روکنے کی کوشش جمہوریت کاقتل کرنیکے مترادف ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…