عمران خان پشاور بازار میں پہنچ گئے، لوگوں نے سابق وزیراعظم پر نوٹ نچھاور کر دیے
پشاور(این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اچانک پشاورصدر بازار پہنچ گئے۔ عمران خان کو اچانک اپنے درمیان پاکر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اور عمران خان کے آس پاس لوگوں کا رش لگ گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اچانک صدر بازار پہنچ گئے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔
عمران خان کو اچانک اپنے درمیان پاکر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عمران خان کے آس پاس لوگوں کا رش لگ گیا۔ عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین عوام میں گھل مل گئے۔ خواتین سمیت نوجوانوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
دوکاندار اور خریدار دوکانوں سے باہر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر لوگوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایک بزرگ شہری نے عمران خان پر نوٹ نچھاور کئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لوگ کھڑکیوں میں آ گئے اور عمران خان پر پیسے وارتے رہے۔