اسلام آباد (این این آئی) سابق گور نر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ عدالتی حکم پر آئینی وزیر اعلیٰ کے دفتر پر قبضہ ہوا،عدالت حکم العدم قرار دے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ نے کہاکہ عید سے پہلے وزیر اعلیٰ سے زبردستی اختیارات لیے گئے ،اسکی وجہ یہ ہے کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب کا باپ وزیر اعظم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی حکم پر آئینی وزیر اعلیٰ کے دفتر پر قبضہ ہوا،میری عدالت سے بھی یہی استدعا ہے کہ عدالتی حکم کو کالعدم قرار دے۔ انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت اپنا اور عوام کا وقت بچائے۔