اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم آزادی کے بعد حکومت پاکستان کا 6ستمبر کو یوم دفاع بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت یوم دفاع کی تیاریوں سے متعلق وزارت دفاع کا اجلاس ہوا ہے جس میں یوم دفاع کو ملی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں6ستمبر کو دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی لگائی جائے گی ،اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد قومی دنوں کو ایک عرصے بعد جوش و جذبے سے منانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس سلسلے میں 23مارچ یوم پاکستان اور 14اگست یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی دفاعی اداروں کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے