ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ، حامد میر، سلیم صافی اور غریدہ فاروقی کی سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کے جلسے کی تقریر بھیجی ہے جس میں مریم نواز نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا،

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز سے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہو جائے، جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔ اس کے ردعمل میں معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے ملتان کے جلسے میں ایک خاتون سیاستدان کی سیاسی تنقید کے جواب میں جو مذاق کیا وہ کسی بااخلاق مسلمان کے شایان شان نہیں اس مذاق کے فوری بعد موصوف نے ایک حدیث نبوی سنانی شروع کر دی، یہ منافقت نہیں تو کیاہے؟ حامد میر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حامی خواتین خود ہی فیصلہ کر لیں کہ امر بالمعروف کے نام پر سیاست میں اس قسم کے مذاق کی کتنی گنجائش ہے؟ غریدہ فاروقی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی شرمناک، انتہائی شرمناک، انتہائی شرمناک، جو جملے عمران خان صاحب نے محترمہ مریم نواز صاحبہ کے بارے میں استعمال کئے ہیں، انتہائی شرمناک، کچھ تو معاشرتی اور خاندانی اخلاقیات باقی رہنی چاہئیں، کچھ تو احترام خواتین کا برقرار رہنے دینا چاہیے، انتہائی قابل مذمت۔ معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بھی کیا کوئی اس میں شک کر سکتا ہے کہ میکیاولی کے پیروکار کے طور پر عمران خان مذہب کو محض سیاسی کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، امر بالمعروف کرنے والا مسلمان اور لیڈر تو کیا، ایک عام مہذب انسان بھی کسی ماں اور خاتون کے لئے ایسی زبان استعمال کر سکتاہے؟

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…