ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں نئے فکسنگ سکینڈل کا انکشاف کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد( ویب ڈیسک) کنگز پنجاب الیون کی شریک مالک پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کے کچھ کھلاڑی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جس سے لگتا ہے کہ میچز کو فکس کیا گیا ہے ، بھارتی اینٹی کرپشن بورڈ کی ٹیم نے اس کیخلاف کوئی کام نہیں کیا ، انڈین ایکسپریس کے مطابق  آئی پی ایل ٹیم کی مالک پریتی زنٹا نے اس مہینے ایک میٹنگ کے دوران بی سی سی آئی کے حکام کو اس بارے میں آگا ہ کیا تھا ، 8اگست کو آئی پی ایل کی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے دوران پریتی زنٹا نے حکام کو بتایا کہ انہوں نے چند کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا وہ اس بارے میں پہلے بتانا چاہتی تھیں لیکن ثبوت نہ ہونے کی بنا پر وہ چپ رہیں ، انڈین ایکسپریس ذرائع کے مطابق پریتی زنٹا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے کچھ میچز جن میں ان کے ٹیم کے میچز بھی شامل ہیں پہلے سے ہی فکس تھے ،

مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف

 

دوسری طرف پریٹی زنٹا نے مائیکرو بلانگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انڈین ایکسپریس کی اس خبر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے میں نے اس بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا نہ ایسی کوئی سرگرمی دیکھنے کو ملی ہے ، انہوں نے میڈیا کو سخت آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بغیر تصدیق اور درست حوالے کے میڈیا جھوٹی خبریں چلانے سے گریز کیا کرے ، پریتی زنٹی نے لکھا ہے کہ بی سی سی آئی کی میٹنگ میں انہوں نے صرف ایسے کاموں کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی کا مشورہ دیا تھا، خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والی انڈین پریمئر لیگ کو اس سے پہلے بھی میچ فکسنگ الزامات کا سامنا کرتے ہوئے سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…