نیویارک (اینی این آئی)نیویارک کے ایک شخص نے مکڈونلڈز اور وینڈیز کے خلاف گمراہ کن اشتہارات میں برگر اصل سے کہیں زیادہ بڑے دکھانے پر ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق اس مقدمے میں، انھوں نے فاسٹ فوڈ کمپنیوں پر غیر منصفانہ اور دھوکہ دہی کے تجارتی طریقوں کا الزام لگایا۔جبکہ برگر کنگ نے ابھی تک عدالت میں جواب نہیں دیا، ایک ترمیم شدہ شکایت سے پتہ چلتا ہے کہ مزید ناخوش صارفین نے اس پر دستخط کیے ہیں۔شکایات میں کہا گیا کہ کمپنیوں کے اشتہارات غیر منصفانہ اور مالی طور پر صارفین کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ انہیں وہ خوراک مل رہی ہے جس کی قیمت اس سے کہیں کم ہے جس کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔