جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شجاع خانزادہ نے عوام کی خاطر قربانی دی ،رائیگاں نہیں جائے گی ، سراج الحق

datetime 19  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)شجاع خانزادہ نے عوام کی خاطر قربانی دی ، پوری قوم ان کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے وہ نڈر اور بے باک سیاستدا ن تھے ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اٹک میں شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب بھی دہشت گردی کے نشانے پر ہے کچھ عناصر ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں پوری قوم ملکر ان کی سازش کو ناکام بنائے ، انہوں نے مزید کہا کہ  عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے  بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، عوام کی مشکلات کا حل نکالنا چاہیے ، کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی امن و امان کے مسائل ہیں لیکن حالیہ آپریشن سے عوام مطمئن نظر آتے ہیں ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ، واضح رہے کہ اٹک میں  پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے ان کے بیٹے کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…