بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ شاہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ظہیرالسلام کے بھانجے ہیں

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ المعروف کنگ خان (شاہ رخ خان ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)ظہیر الاسلام کے بھانجے ہیں ۔ ایک بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام جنگ عظیم دوم کے ہیروشاہ نواز خان کے بھانجے ہیں جن کے والد پاک فوج میںبرگیڈئرکے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ سبھاش چندر بھوس کی قیادت میں بھارتی فوج کے میجر جنرل شاہ نواز خان ظہیر الاسلام کے ماموں تھے جن کا ایک بیٹا قیام پاکستان کے وقت ان کے ساتھ بھارت چلا گیا جبکہ دوسرے بیٹے محمود نواز نے پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاجو بعد میں کرنل کے عہدے تک پہنچے۔سہگل نے کہاکہ محمود نواز پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی بھارت میں اپنے والد سے ملاقات کی۔دونوں باپ بیٹا ایک دوسرے کی دشمن فوج میں ہونے کے ناطے ریٹائر منٹ تک ملاقات نہیں کر سکے۔ بالی ووڈ سٹار کی سوانح عمری کے مطابق شاہ رخ خان کی مرحومہ والدہ لطیف فاطمہ شاہ نواز خان کی لے پالک بیٹی تھیں تاہم اس بات کی تحقیق نہیں ہوسکی کہ 1983ءمیں انتقال کرنے والے شاہنواز خان سے ان کے بھانجے لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیر الاسلام کی کبھی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں تاہم اس لحاظ سے شاہ رخ خان جنرل ظہیر الاسلام کے بھانجے ہیں۔جبکہ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس وقت ان اطلاعات کی تردیدکی جب ظہیرالسلام آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔آئی ایس پی آرکے 12مارچ 2012 کے اعلامیے میں کہاگیاکہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں کہ شاہ رخ خان کاظہیرالسلام سے کوئی تعلق ہے اورٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کومستردکردیاتھا۔اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی میجرجنرل اطہرعباس نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ شاہ رخ خان ظہیرالسلام کے بھانجے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…