منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوباشوں کی سرکار جلسوں میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت سے خوفزدہ ہے،عمران خان

datetime 15  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اوباشوں کی سرکار جلسوں میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت سے خوفزدہ ہے۔سابق وزیراعظم نے

اپنے ٹوئٹر اکا ئو نٹ پر سیالکوٹ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شاندارجوش و استقامت کے اظہار پرسیالکوٹ آپ کا شکریہ! ۔امپورٹڈحکومت کی بربریت کا سامنا کرنے اور فوری طور پر متبادل مقام پر جلسے کے انتظامات پر عثمان و عمرڈار اور ان کے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ جگہ کی اسی قلت کے باعث جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر تھے اتنے ہی باہر بھی تھے۔اس غنڈہ گردی سے امپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کے غیض وغضب میں شدت ہی آئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑی تعداد میں عوام کی ہماریاجتماعات میں شرکت سے خوفزدہ اوباشوں کی سرکار نے ہمیں بڑے میدان میں جلسے کی اجازت دینے ہی سے انکار نہیں کیا بلکہ پولیس گردی کے ذریعے ہمارا ساز و سامان تباہ، جلسے کے انتظامات درہم برہم کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…