ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سرفرازاحمد سمیت اہم کھلاڑی دورہ زمبابوے سے باہر

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انققاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاک- بھارت سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…