اسلام آباد(ویب ڈیسک) اے آروائی کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ بول ٹی وی چینل کو اے آر وائی گروپ نے خرید لیا ہے ، بول کے پریزیڈنٹ مبشر لقمان نے اس معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، لندن سے مبشر لقمان کے مطابق معاہدے میں دونوں اداروں کی منیجمنٹ بھی شامل تھی ، اعلان دو گھنٹے تک کیے جانے کا امکان ہے ، بول ٹی وی اور ایگزٹ کے مالک شعیب شیخ جیل سے دو گھنٹے تک اپنے ملازمین کو اس فیصلےکے بارے میں باضابطہ آگاہ کریں گے ، خبر ہے کہ بول کے ایگزیکٹوز، بیوروچیف اور نیوز ہیڈز کو کراچی طلب کر لیا گیا ہے