اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)وزارت ماحولیات سے حال میں فارغ کئے گئے مشاہد اللہ پر مزید پابندیاں لگا دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے مشاہد اللہ کے کسی بھی ٹی وی پروگرام میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے اب وہ کسی بھی چینل پر جماعت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جیسے ہی سارا معاملہ ٹھنڈا ہوجائیگا انہیں وزارت پر واپس بلا لیا جائیگا فی الحال ان کی جگہ کسی کو وزیر ماحولیات نہیں بنایا جارہا ۔