لاہور(این این آئی)وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرلیں۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق لگژری آئٹمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس پر وفاقی حکومت نے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق لگڑری آئٹمز میں مہنگی گاڑیاں، پرفیومز ، چاکلیٹس، فینسی لائٹس اور ٹائلز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہوگا اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی ہے۔