کابل (این این آئی)طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان سپریم لیڈر نے حکم جاری کیا ہے کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں۔رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سر سے پاں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کے کسی عہدیدار کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔