جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اٹک خودکش حملے اور سانحہ یوحنا آباد میں مماثلت

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی تحقیقات کرنیوالی ٹیموں جائے حادثہ سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے اس واقعہ اورسانحہ یوحنا آباد میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔ایکسپریس رپورٹر صالح مغل کے مطابق  پیر کو فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب اور پولیس کے ماہرین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انہیں دھماکے سے زمین بوس ہونیوالی کنکریٹ کی چھت کے ملبے سے چند ایسے بال بیئرنگ ملے ہیں جو یوحنا آباد میں ہونیوالی دھماکے کے بال بیئرنگ کے طرز کے ہیں ۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے دولاشیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کے بارے میں خیال کیاجارہاہے کہ ایک لاش خودکش بمبار اور دوسری اس کی مدد گار کی ہوسکتی ہے ، دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیاگیا ہے اور ان کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایک لاش کے حصوں کیساتھ انگلیاں بھی ملی ہیں جنہیں نادرا ارسال کردیاگیا ہے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر بال بیئرنگ ملنے کے بعد ملبہ ہٹانے کاکام روک دیاگیا ہے اور ایک بڑی کرین منگوائی گئی ہے جس کے ذریعے چھت کے بڑے حصوں کو ایک ساتھ وہان سے اٹھایا جائیگاتاکہ نیچے اگر کوئی شواہد موجود ہوں تو وہ ضائع نہ ہوں ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کو پیش رپورٹ میں اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں جانور کے استعمال کا انکشاف ہو اہے ۔ ادھر بی بی سی کے مطابق پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ روایتی سیاستدانوں کی طرح گول مول جواب دینے کے بجائے سیدھی بات کرنے کے عادی تھے شاہد اس کی ایک وجہ ان کا فوجی پس منظر بھی تھا ، وہ میڈیا کے نمائندوں کے تلخ اور ٹیڑھے سوالات کو غور سے سنتے اور تحمل سے جواب دیتے ادھر تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اٹک میں خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی نشست پر اپنا امید وار کھڑا نہ کرنیکا کا فیصلہ کیا ہے ، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آصف زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اپنا امید وار کھڑا نہیں کرینگے ، قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شجاع خانزادہ کے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، نمائندہ خصوصی کے مطابق اٹک حملے میں شہید ہونیوالے ڈی ایس پی سید شوکت گیلانی سید خورشید شاہ کے ترجمان سید وقار گیلانی کے کزن تھے ۔ انہوں نے غمزادہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ، شجاع خانزادہ پر حملے کے بعد میجر (ر)طاہر صادق نے 19 اگست کو اپنا شیڈول جلسہ منسوخ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…