جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعلیٰ حکام کے فیصلوں پر رسمی ”مہریں“ آج ثبت ہوں گی

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی اعلیٰ حکام کے فیصلوں پر ”مہریں“ منگل کو ثبت ہوںگی،گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ،پاکستان سپر لیگ سمیت انتظامی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ڈومیسٹک فرسٹ کلاس پروگرام اور ریجنل ٹیموں کے اسپانسر شپ معاملات بھی زیرغورآئیں گے، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے،گذشتہ میٹنگ کے مسودات اور بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا 37واں اجلاس منگل کی صبح 11بجے لاہور میں ہوگا، عام طورپر یہ رسمی میٹنگ ہی ہوتی ہے، گزشتہ کئی برس سے ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آئی کہ کسی رکن نے اعلیٰ حکام کے فیصلے کو ویٹو کیا ہو، سب خاموشی سے ہاں میں ہاں ملاتے رہتے ہیں، منگل کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت میٹنگ میں قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پر خاص طور پر بات ہوگی، کھلاڑیوں کی جانب سے سیریز کے ساتھ ہر میچ جیتنے پر بھی بونس اور ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبات سامنے آئے تھے،جواب میں پی سی بی نے ہر طرح کا بونس ختم کرکے مشاہرے میں دگنا اضافے کی پیشکش کر دی، سابقہ پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے صرف تنخواہوں میں20فیصد اضافے کی تجویز بھی سامنے آئی۔اس ضمن میں کرکٹرز کے نمائندے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں مصباح الحق و اظہر علی کے ساتھ مذاکرات میں ”کچھ لو اور کچھ دو“کے فارمولے پر اتفاق بھی ہوچکا،گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ارکان کو اعتماد میں لیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹس کے فارمولے کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے، دوسری جانب پاکستان اپنی سپر لیگ کا اولین ایڈیشن یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے لیکن فروری میں وینیو ویٹرن کرکٹرز کی ماسٹرز لیگ کیلیے بک ہونے کی وجہ سے مشکل پیش ا?رہی ہے، قومی ٹیم کی سال میں دیگر انٹرنیشنل مصروفیات کے پیش نظر لیگ کے انعقاد کیلیے سال میں یہی بہترین وقت دستیاب ہے، ایونٹ کے قطر میں انعقاد پر غورجاری لیکن وہاں کے انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے کیلئے خاصا کام کرنے کی ضرورت ہے، اس ضمن میں اہم پیش رفت کو سامنے رکھتے ہوئے پی ایس ایل سے متعلق آئندہ پلان پر غور کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، نیا سیزن ایک بار پھر تجربات کی بھٹی سے گزارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس کے حوالے سے بات ہوگی۔پہلی بار ریجنل ٹیموں کے لیے اسپانسرز حاصل کرنے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس پر ابھی تک باضابطہ طور پر کچھ پیش رفت سامنے نہیں آسکی، اس ضمن میں اب تک مختلف کمپنیز کی جانب تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے فارمیٹ پر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، ریجنل عہدیداروں کی پی سی بی حکام سے ملاقات میں بھی زیادہ مثبت پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی تھی،سرد جنگ کی کیفیت میں چیئرمین پی سی بی نے کراچی کا دورہ کیا تو انھیں بھی سوالات کا سامنا کرنا پڑا، منگل کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بطور رکن صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی بھی شریک ہونگے،دیکھنا یہ ہوگا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی میٹنگ میں وہ اپنے ریجن کی لڑائی کس انداز میں لڑتے ہیں، شہریار خان اپنے دورہ بارباڈوس اور انگلینڈ میں دیگر بورڈ حکام سے ملاقاتوں کے دوران ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پیش رفت سے آگاہ اوربھارتی ٹیم سے سیریز کے امکانات پر بھی بات کریں گے، 13 جون کو ہونے والی گذشتہ میٹنگ کے مسودات اوربجٹ کی منظوری لی جائے گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…